حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب نور الحق قادری نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب نور الحق قادری صاحب کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی معصومین علیہم السلام کی زیارات بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوں اسکے لئے دعائیں فرمائی اور ان سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کا عراق اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔
اس خصوصی ملاقات میں عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کے امور بھی زیر بحث آئے جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان سے اس حوالے سے اپنا نظریہ بیان فرمایا اور امید کا اظہار کیا کہ زائرین کی مشکلات کا مناسب حل نکلے گا۔
اپنی جانب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے اور نصیحتوں پ رشکریہ ادا کیا۔